سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے دو کیسز سامنے آگئے

June 28, 2024

فوٹو فائل

سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے دو کیسز سامنے آگئے، رواں سال ملک میں پولیو کیسزکی تعداد 8 ہوگئی۔

اسلام آباد سے قومی ادارہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللّٰہ سے 2 سالہ بچے جبکہ کیماڑی کراچی میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بچوں میں معذوری کی علامات 22 مئی اور 3 جون کو ظاہر ہوئیں۔

اس سال ملک میں 8 میں سے 6 کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، یکم جولائی سے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔ جس کے دوران 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔