ویمن ایشیاء کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی

June 30, 2024

فائل فوٹو

ویمن ایشیاء کپ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آج اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم میں 4 سے 5 تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ویمن ایشیاء کپ 19 جولائی سے سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہو گا۔

وحیدہ اختر، امِ ہانی، رامین شمیم، عائشہ ظفر اور صدف شمس کو ڈراپ کیے جانے کا جبکہ ارم جاوید، عمائمہ سہیل، تسمیہ رباب اور سیدہ عروب شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ندا ڈار کپتان، سدرہ امین، منیبہ علی، گل فیروزہ، عالیہ ریاض، نجیجہ علوی اور فاطمہ ثناء ٹیم کا حصہ ہوں گی۔