کراچی، لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پر پولیس کی شیلنگ

July 01, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر شہریوں نے رات گئے احتجاج کیا۔

نشتر روڈ پر لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے ٹائر جلائے اور سڑک بند کر دی۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر مشتعل افراد نے پتھر مارے جس سے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا جس کے بعد روڈ کو کھلوا دیا گیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے باوجود رات میں بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔

پولیس کی کارروائی کے دوران گھروں میں بھی آنسو گیس کے شیل گرنے سے بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔