میاں افتخار حسین کا ملک میں نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ

July 01, 2024

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین نے بھی ملک میں نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، انتخابات نے ملک کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ بجٹ میں ریلیف کی بات ہی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں میاں افتخار نے کہا کہ عجلت میں کیا گیا آپریشن کا فیصلہ منظور نہیں، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر آپریشن کا فیصلہ کرنا چاہیے۔