اساتذہ کا مستقلی کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج

July 03, 2024

اسکرین گریب

اساتذہ نے مستقلی کے لیےکراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین پریس کلب سے مارچ کرتے اسمبلی تک جا پہنچے، پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 3 جون کو سیکریٹری ایجوکیشن نے مستقلی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

احتجاج کرنے والے اساتذہ کو وفاقی حکومت نے صوبے کو متنقل کیا تھا۔

سندھ حکومت نے بغیر ٹیسٹ اساتذہ کو ضم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔