وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آج روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات متوقع

July 03, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آج روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم دورۂ تاجکستان مکمل کر کے قازقستان روانہ ہو گئے ہیں۔

ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ پہلے ہی دارالحکومت آستانہ پہنچ چکے ہیں۔

تاجکستان سے روانگی سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔