لاہور: 9 سالہ بچے پر تشدد اور منہ کالا کرنے والا شخص گرفتار

July 03, 2024

لاہور میں 9 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سبزہ زار میں پیش آیا جہاں کریانہ اسٹور کے مالک نے 9 سالہ بچے پر تشدد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچے پر دکان سے چوری کا الزام لگایا اور بچے کا منہ بھی کالا کردیا تھا۔