گجرات کے عوام مینڈیٹ چوروں کو جانتے ہیں، قیصرہ الہٰی

July 01, 2024

فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے کہا ہے کہ گجرات کے عوام مینڈیٹ چوروں کو جانتے ہیں۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں قیصرہ الہٰی نے کہا کہ گجرات کی عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے ووٹ کس کو دیا اور مینڈیٹ چوری کس نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

قیصرہ الہٰی نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری پر الیکشن ٹریبونل بن چکے ہیں، ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے، انشاء اللّٰہ وہیں سے ہمیں انصاف ملے گا۔