اسلام آباد ہائی کورٹ: لاپتہ افراد بازیابی کیس میں سیکریٹری دفاع، داخلہ، چیف کمشنر کی اپیلیں خارج

July 03, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد بازیابی کیس میں سیکریٹری دفاع، داخلہ، چیف کمشنر پر جرمانوں کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔

افسران پر جرمانوں کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی تمام انٹراکورٹ اپیلیں خارج کردی گئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر سماعت کی۔