ربیکا خان نے سحر حیات، جنت مرزا اور علشبہ کو اپنی منگنی پر کیوں نہیں بلایا ؟

July 02, 2024

حال ہی میں پرتعیش تقریبات کے درمیان اپنے قریبی دوست کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے والی ٹک ٹاکر، انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت ربیکا خان نے مداحوں کے تمام سوالات کے جواب دے دیے ہیں۔

ربیکا خان نے اپنے وی لاگ میں منگنی اور اس سلسلے میں منعقد کی گئی کئی تقریبات پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیا ہے۔

ربیکا خان نے اپنے وی لاگ کے آغاز میں مداحوں و فالوورز سے کہا ہے کہ بس آپ تیار رہیں، کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ربیکا خان کا مزید کہنا ہے کہ اُن سے سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا میں امبانی کی شادی ریکارڈ توڑوں گی تو کیا پتہ ایسا ہو جائے۔

ربیکا خان نے کہا ہے کہ یقیناً آئندہ جو تقریبات ہوں گی وہ شادی سے متعلق ہی ہوں گی اور بہت جَلد مداحوں کو سپرائز ملے گا، جیسے بات پکی کا اچانک سے سب کو سرپرائز ملا تھا۔

ربیکا خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ میں نے سحر حیات، جنت مرزا اور علیشبہ انجم کو بھی مدعو کیا تھا، چونکہ منگنی ہفتے کے آخری دنوں میں نہیں بلکہ بیچ ہفتے میں رکھی گئی تھی اس لیے ہو سکتا ہے کہ اُن کی یہ دوستیں شرکت نہیں کر سکیں، آئندہ شادی پر یہ سب آپ کو ضرور نظر آئیں گی۔

پسند یا ارینج شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ربیکا خان کا کہنا تھا کہ میرے اور حسین کے بارے میں جو سوالات ہیں اُن کے جواب ہم دونوں ایک خصوصی وی لاگ میں دیں گے۔

منگنی پر پہنے گئے جوڑے سے متعلق ربیکا کا بتانا تھا کہ میں نے اس جوڑے سے قبل دو مزید جوڑوں کا انتخاب کیا تھا مگر وقت پر اُن ملبوسات کا انتظام نہیں ہو سکا، اسی لیے میں نے اپنی منگنی پر اتنا غیر آرادم دہ جوڑا پہنا، یہ میری مجبوری تھی۔

ربیکا خان نے کہا کہ مجھ سے سیکڑوں صارفین نے پوچھا ہے کہ آپ نے منگنی کیوں کی، نکاح کیوں نہیں کیا ؟

اس پر ربیکا خان کا جواب میں کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ اب ہم نکاح ہی کریں گے مگر نکاح سے قبل منگنی میری اپنی پرانی خواہش تھی، مجھے انگوٹھی پہنانا اور ایک دوسرے سے انگوٹھیوں کا تبادلہ کرنا بہت پسند ہے، اسی لیے میری خواہش دیکھتے ہوئے گھر والے بھی مان گئے، اس قسم کی منگنی اور پرتعیش تقریب میری خواہش تھی۔

ربیکا خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ وہ اپنے سسرال میں سب سے چھوٹی بہو ہیں، اُن سے دو بڑی بھاوج گھر میں موجود ہیں۔

ربیکا خان نے شادی کی تاریخ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ابھی تاریخ نہیں بتائیں گی ورنہ سارا مزہ کرکرا ہو جائے گا، شادی کی تقریبات بھی اچانک سے ہی شروع ہوں گی۔