ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چل سکتا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

July 02, 2024

فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ ملک سیاست اور سیاسی جماعتوں سے ہی چل سکتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےرانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کا نام کیوں سیاست رکھ دیا گیا جن کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، منفی ریوں سے ہمیشہ ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملکوں کی ترقی کا دارو مدار سیاسی استحکام سے ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ اقتدار میں تحمل ملکی استحکام کا باعث ہے، بحیثیت قوم روئیوں کو بہتر کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔