چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس شفیع صدیقی کا نام منظور

July 02, 2024

جسٹس شفیع صدیقی ۔ فوٹو: فائل

سپریم جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے لیے جسٹس محمد شفیع صدیقی کا نام فائنل کرلیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین سپریم جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹکے لیے جسٹس محمد شفیع صدیقی کے نام کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ججز تعیناتی کمیشن کے اجلاس میں عدالت عالیہ سندھ کے چیف جسٹس کےلیے محمد شفیع صدیقی کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےلیے جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو اور جسٹس صلاح الدین پنہور کے نام زیر غور تھے۔