پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا،اسلحہ وبارودبرآمد

July 04, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا تے ہوئے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر، خودکش جیکٹ اور ایک کلا شنکوف قبضہ میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او کی رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ منگل کی رات گئے تھانہ سنگجانی کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب کھلے گرائونڈ میں جھاڑیوں میں لائٹ نظر آنے پر پولیس متحرک ہوئی تو کچھ افراد پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر تلاش شروع کی تو جائے وقوعہ سے انہیں ا یک کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر، تار اور خودکش جیکٹ کا سامان ملا ۔