امریکا کے شہر نیو یارک میں مذبح خانے سے فرار ایک بھیڑ کو نئی پناہ گاہ مل گئی ہے۔
والڈو نام کا یہ نر بھیڑ جس میں فرار کے بعد چھپنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، دراصل نیویارک کے ایک مذبح خانے سے فرار کے بعد بحفاظت طریقے سے سفر کرکے ایک نئی پناہ گاہ پہنچا۔
اس حوالے سے ووڈ اسٹاک فارم سانکچوری کے مطابق اس بھیڑ کو پہلے تو غلطی سے بکرا سمجھا گیا اور مذبح خانے سے فرار کے بعد واشنگٹن ویل کی سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے دیکھا گیا۔
تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ جب بھی کسی مقام پر اسے پکڑنے کےلیے اسکی نشاندہی ہوئی یہ وہاں سے غائب ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بچوں کی مشہور کتاب کے کردار جسکی تلاش بہت مشکل سے ہوتی ہے اس پر اسکو والڈو کا نام دیا گیا ہے۔
ووڈ اسٹاک فارم سانکچوری نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ والڈو اب محفوظ طور پر اپنے نئے گھر پر آگیا ہے جہاں وہ اب پرسکون انداز میں قیام پذیر ہے۔
سانکچوری آفیشلز کا کہنا ہے کہ انھوں نے 4 جولائی سے قبل اسے پکڑا کیونکہ چار جولائی کو ہونے والی آتش بازی سے یہ گھبرا کر فرار ہوسکتا تھا۔