ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی انکوائری کی جائے ,ملک ریاض خان

July 05, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ملک ریاض خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ جون میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی اعلی سطحی انکوائری کرانے سمیت کمیشن خور مافیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے اور دیگر درپیش مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر صوبے کے لاکھوں مزدور کیساتھ صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے پشاور پریس کلب میں انہوں نے جنرل سیکرٹری انجنئیر ظہور احمد خان اور دیگر کنٹریکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے نامکمل ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام ترقیاتی فنڈز کے ریلیز کے لیے کھلم کھلا کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماہ جون کے فنڈ ریلیز میں بھی کھل کر ناانصافی کی گئی او ر منظور نظر افراد کو نوازا گیا انہوں نے کہا کہ ماہ جولائی کے فنڈز ریلیز میں نامکمل ترقیاتی منصوبوں کے لیے میرٹ پر فنڈز جاری کیے جائیں۔