قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کیلئےخدمات تک رسائی کے قانون سے آگاہی سیشن کا انعقاد

July 05, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کیلئے سی جی پی اے کے زیر اہتمام پشاور میں خدمات تک رسائی کے قانون سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے نمائندے ساجد انور وردگ نے خدمات تک رسائی کے قانون سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا صحیح نفاذ ضم شدہ اضلاع کی ترقی کا ضامن ہے، شہری اس قانون کا ستعمال کرکے اداروں سے بنیادی عوامی خدمات بروقت حاصل کر سکتے ہیں۔