• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا۔

مارچ کے شرکاء رات سکھر میں قیام کریں گے۔ آج دوپہر اسلام آباد ٹرین مارچ ملتان کے لیے روانہ ہوگا۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں ہو تو وفاقی ادارے اور صوبے میں ہو تو صوبائی ادارے تباہ کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہو یا پیپلز پارٹی دونوں سندھ کے عوام میں تعصب پھیلا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت لیوی، اضافی ٹیکس ختم کرے۔

قومی خبریں سے مزید