ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کے فون تک رسائی حاصل کر لی ہے، ایف بی آئی

July 16, 2024

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کو کس کی حمایت حاصل تھی یا اس کی کس سے وابستگی تھی، نہیں معلوم ہوسکا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین نے ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹر کے فون تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق گواہوں، عینی شاہدین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سمیت تقریباً سو افراد سے پوچھ گچھ کرچکے۔

مشتبہ حملہ آور سے ملنے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

ادھر امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔