محکمۂ داخلہ سندھ نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں بجلی کی معطلی کے باعث سیکیورٹی رسک پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔
محکمۂ داخلہ سندھ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مذہبی اجتماعات کے پیشِ نظر بلا تعطل بجلی کی سپلائی جاری رکھی جائے۔