شبانہ محمود نے بطور پہلی برطانوی مسلم لارڈ چانسلر حلف اٹھا لیا

July 16, 2024

شبانہ محمود--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہد کیا۔

شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ ذمے داری استحقاق اور بوجھ دونوں ہے، اس ذمے داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے، عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔