مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، افسر سمیت 5 فوجی ہلاک

July 16, 2024

---فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حملے میں 1 فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک اور 1 شدید زخمی ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ حملہ بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا۔

کے ایم ایس کے مطابق اس حملے کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔