بھارتی پولیس اہلکار کی بدمعاشی کیمرے پر ریکارڈ

July 16, 2024

بھارتی شہر کنور میں پولیس اہلکار گاڑی میں پیٹرول ڈلوا کر بدمعاشی پر اتر آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار سے ملازم نے پیسے مانگے تو اس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر پیٹرول پمپ کے ملازم نے اسے روکنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار نے اسے گاڑی سے ٹکر ماری جس سے ملازم بونٹ پر آ گرا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار نے ملازم کی پرواہ نہ کی اور اسی حالت میں گاڑی بھگا دی، مذکورہ پولیس اہلکار نے اسی حالت میں تقریباً 1 کلو میٹر تک ہائی وے پر گاڑی چلائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پولیس اہلکار کی شناخت سنتوش کمار کے نام سے ہوئی ہے جسے معطل اور گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعہ اتوار کو پیش آیا جبکہ پولیس اہلکار کو پیر کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف اقدامِ قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔