بنوں کنٹونمنٹ پر خودکش حملے کے شہداء سپردِ خاک

July 17, 2024

15جولائی کو بنوں کنٹونمنٹ پر خودکش حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید، حوالدار شہزاد احمد، حوالدار ظلِ حسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشتگ ردی کی لعنت اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔