حیدرآباد: 10 محرم کے جلوس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی شرکت

July 17, 2024

اسکرین گریب

حیدرآباد میں 10 محرم کے جلوس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی، بحیثیت سیاسی جماعت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی اپنا کردار دیکھنا ہوگا، محض سیٹیں لے لینا یا ووٹ لے لینے سے سیاسی جماعت نہیں بن جاتی، پی ٹی آئی خود اپنی وجہ سے اس مقام پر پہنچی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جامشورو تھانے کے مال خانے میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں بلوچستان ایک چھوٹا صوبہ ہے، ہم خود اس کا خیال رکھتے ہیں، ہم سکھر بیراج کے کسی نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔