پنجاب: آج سے 20 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

July 17, 2024

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے آج سے پنجاب بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آج سے 20 جولائی تک پنجاب بھر کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 17 سے 19جولائی کے دوران آندھی اور تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔