گورنر سندھ عاشورہ کے جلوس میں شرکت نہیں کریں گے

July 17, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری---فائل فوٹو

گورنر سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری عاشورہ کے جلوس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دوپہر ایک بجے جلوس میں شرکت کرنی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں یومِ عاشور کا نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس تبت سینٹر پہنچ گیا ہے۔

شرکاء نے مولانا علی افضال کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی۔

مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

جلوس کی طرف آنے والی سڑکیں اور گلیاں کنٹینر رکھ کر بند ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ جزوی طور پر کھلا ہوا ہے، پولیس اور رینجرز جلوس کے روٹ پر موجود ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کی نفری اور اسنائپر تعینات ہیں۔