ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوان سپردِ خاک

July 17, 2024

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کِری شموزئی ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید اور سپاہی محمد جاوید اقبال کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔