یوم عاشور پر گوگل میپ کی بھی کراچی کے راستے بند ہونے کی نشاندہی

July 17, 2024

--- فائل فوٹو

کراچی میں آج یومِ عاشور کے موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کے باعث مختلف راستے بند کیے گئے ہیں۔

کراچی کے جو راستے بند کیے گئے ہیں ان میں نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، صدر، کھارادر اور دیگر مقامات شامل ہیں، ان شاہراہوں اور راستوں کو بڑے کنٹینر لگا کر آمد و رفت کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے ہدایات اور متبادل راستے کی رہنمائی میڈیا پر فراہم کی جا رہی تھی۔

اسکرین گریب

آج گوگل میپ پر بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے راستے بند ہونے کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

گوگل میپ کی جانب سے بھی شہریوں کو راستے بند ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔