پاکستانی ہائی کمیشن کا بنگلادیش میں موجود پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

July 17, 2024

پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگلادیش میں موجود پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈھاکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف نے کہا کہ پاکستانی طلبہ اپنے ہاسٹل کے کمروں تک محدود رہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں رہنے والے پاکستانی طلبہ ہاسٹل کے کمروں میں ہی رہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈھاکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کیا۔

اسحاق ڈار نے سید معروف سے بنگلادیش میں موجود پاکستانیوں کی خیرت دریافت کی، جس پر پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں سیکیورٹی صورتحال سے آگاہی دی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستانی ہائی کمشنر کو بنگلادیش میں مقیم پاکستانیوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستانی طلبا کے تحفظ کےلیے مقامی حکام سے قریبی رابطے میں رہیں۔