امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس نے نائب صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں شرکت کی حامی بھرلی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کاملہ ہیرس ری پبلکن نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس کے ساتھ مباحثے میں شریک ہوں گی۔
صدارتی مہم کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ نائب صدر کاملہ ہیرس نے 23 جولائی یا 12 یا 13 اگست کو مباحثے میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نائب صدارتی امیدواروں کا مباحثہ امریکی چینل سی بی ایس نیوز پر ہوگا۔