فول پروف حفاظتی اقدامات پر گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

July 18, 2024

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شاندار انتظامات کے باعث عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہمیں متحرک انداز سے آئندہ بھی اسی طرح کے اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔