کینیا میں مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے

July 18, 2024

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

کینیا میں مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیا میں مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے پر مظاہروں میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ قانون سازی واپس لینے اور کابینہ برطرفی کے باوجود مظاہرے جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا کینیا کے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کینیا کی عوام بدعنوانی کے خاتمے، ناقص طرزِ حکمرانی میں بہتری کے لیے بھی تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق کینیا کی پولیس نے دارالحکومت نیروبی میں مظاہروں پر پابندی لگا دی ہے۔

نیروبی کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ مظاہروں کی آڑ میں لوٹ مار اور حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، عوام کی حفاظت کے لیے اگلے نوٹس تک کسی مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔