اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور

July 18, 2024

اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا، پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایسی قرارداد منظور کی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے دو ریاستی منصوبے کے خلاف اسرائیلی پارلیمنٹ میں قراردار منظور کی گئی۔

فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف 68 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جبکہ 9 اراکین نے قرار داد کی مخالفت کی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد سے اسرائیلی اور عرب ممالک میں امن کیلئے سفارتی کوششوں کا دھچکا لگا ہے۔