100 لفظوں کی کہانی

July 19, 2024

میری رپورٹس دیکھ کر ڈاکٹر کے چہرے پر تشویش تھی

لیکن اس نے اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈاکٹر صاحب، کیا مجھ میں شوگر کی کمی ہے، میں نے دریافت کیا۔

ہے تو لیکن زیادہ نہیں۔ اس نے جواب دیا۔

خون کی کمی ہے؟

ہے تو لیکن زیادہ نہیں۔

پلیٹلٹس کی کمی ہے؟

ہے تو لیکن زیادہ نہیں۔

پانی کی کمی ہے؟

ہے تو لیکن زیادہ نہیں۔

آپ مجھے اسپتال میں داخل کیوں نہیں کر رہے؟

میں نے جھنجھلا کے پوچھا۔

پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا،

در اصل آپ کی جیب میں پیسے کی کمی ہے۔