چیئرمین کورنگی ٹاؤن کے سبیلوں کے دورے

July 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کے لئے نہایت عقیدت و احترام کا مہینہ ہے یہ اسلامی سال کا پہلا اور اس سانحہ کی عکاسی کرتا ہے کہ باطل قوتوں سے انکے جانثاروں نے حق کا پرچم بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں لگائے گئے سبییل کے کیمپوں کے دورے کے موقع پرکیا انہوں نے مزید کہا کہ عزادارن حسین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر انکے ہمراہ میونسپل کمشنر کورنگی غلام فرید ،ایم پی اے پی ایس 95فاروق اعوان، پیپلز پارٹی کے ضلع صدر جانی میمن ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔