فلم اسٹار ثنا فخر نے بتادیئے فٹنس کے راز! علی کاظمی کے ہمراہ ”ہنسنا منع ہے“ میں آمد

July 19, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی فلمی ادکارہ و ماڈل ثنا فخر اور کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز مصروفیات کے حوالے سے گفتگو کی۔ ایک نوجوان نے اداکارہ سے پوچھا ”آپ کا پورا نام ثنا نواز ہے، کیا آپ کو نوازشریف پسند ہیں“؟۔ اس موقع پر اداکارہ مسکراتی رہیں اور پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ حاضرین نے ثنا سے اُن کی فٹنس کا راز بھی پوچھا۔ اُنہوں نے مختلف انداز میں ڈائیلاگز سناکر لوگوں کے دِل جیت لئے۔ علی کاظمی نے بھی حاضرین کے سوالوں کے مزیدار جواب دیئے۔ مزاح سے بھرپور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات11بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔