اللّٰہ بخش عرف جاوید عالم اوڈھو ایک بار پھر کراچی پولیس چیف تعینات

July 19, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اللہ بخش عرف جاوید عالم اوڈھو کو ایک بار پھر کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔جاوید جاوید عالم اوڈھو 16اکتوبر 1969میں پیدا ہوئے۔6نومبر 1994 کو کمیشن پاس کرکے اے ایس پی بھرتی ہوئے۔1999میں اے ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ رہے۔2002 میں ایس پی کے عہدے پر ترقی ملی۔سال 2005 ایس پی اسپیشل برانچ کراچی تعینات ہوئے۔2007 میں گریڈ انیس میں ترقی ملی۔2008 اے آئی جی پی آپریشن کراچی پر تعیناتی ہوئی۔سال 2011 میں پرنسپل سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر مقرر ہوئے۔