درآمدی کنٹینرز کی منتقلی، ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کیلئے دوبارہ پیشکشیں طلب

July 19, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے کراچی کی دونوں بندرگاہیں پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ پر بیرون ملک سے درآمد ہونے والی اشیاء کے کنٹینرز اندرون ملک اور کراس بارڈر افغان ٹرانزٹ ان کی اصل مقام تک ترسیل پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی میں بھی اسی قسم کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ ایف بی ار کے حالیہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق "پاکستان ریونیو بڑھاؤ پروگرام" کے تناظر میں ورلڈ بینک نے ایک خطیر رقم کا قرضہ فراہم کیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کنٹینرز سے قیمتی سامان کے رد بدل اور ان پر عائد ٹیکس کی چوری کی مسلسل اطلاعات موصول ہونے کے بعد ٹرکوں پر لوڈ کنٹینرز کی ٹریکنگ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔