پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان

July 19, 2024

--- فائل فوٹو

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نےپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، مون سون بارشوں کا اسپیل 20 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، دریائے سندھ، چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔