پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا

July 19, 2024

فائل فوٹو

پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 19 نومبر سے 21 نومبر تک ہوگا جس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز اور سول ایوی ایشن کی پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی سال میں 2 بار اجلاس میں جائزہ لیتی ہے، یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی ہر 6 ماہ بعد اجلاس میں پابندی عائد کی گٸی ایئر لائنز کا جائزہ لیتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستانی ایئر لائنز سے متعلق پیش رفت پر یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ایئر لائنز پر چار سال قبل 2020ء میں سول ایوی ایشن کے مشکوک پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔