گریڈ 19 سے 20میں ترقی ،582 ایسوسی ایٹ پروفیسر ٹریننگ کیلئے کامیاب قرار

July 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 19 سے 20میں ترقی سے منسلک پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے لیے ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ہے، نتائج کے مطابق 290 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 292 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور تمام 582 امیدواران کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے،خواتین کا نتیجہ مردوں کی نسبت بہتر رہا، دو خواتین اور ایک مرد نے اٹھاسی نمبر حاصل کر لیے، خواتین کا اوسط سکور 70.84 جبکہ مردوں کا اوسط سکور 67.42 رہا۔