وزیراعظم کا فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

July 20, 2024

وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ عالمی عدالت نے کہا اسرائیل کو فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ بہادر فلسطینیوں کی جدوجہد قانونی ہونے کی توثیق ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس کیس کا حصہ ہونے پر فخر ہے جو فلسطینی کاز سے غیر متزلزل وابستگی کا اظہار ہے۔