چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمے داریاں سنبھال لیں

July 22, 2024

اسکرین گریب

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے ذمے داریاں سنبھال لیں۔

ٹونی ہیمنگ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور آمد پر گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے گراؤنڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

پی سی بی نے حال ہی میں ٹونی ہیمنگ کی چیف کیوریٹر کے طور پر تقرری کی ہے۔

ٹونی ہیمنگ بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔