کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہو گا، گوتم گمبھیر

July 22, 2024

فائل فوٹو

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابقگوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے متحرک رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی اور روہت شرما فٹ رہتے ہیں تو وہ 2027 کا ورلڈ کپ بھی کھیل سکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے دکھایا کہ چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے کرکٹ وہ ڈلیور کر سکتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی اب بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعدروہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔