اسکواش، ناصر اقبال نے ٹائٹل جیت لیا

July 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناصر اقبال نے آسڑیلیا میں تسمینئن اوپن اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 شکست دیکر پی ایس اے چیلنجر تسمانین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتی۔ دریں اثناء امریکا میں جاری جانز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔