چیئرمین بورڈ ایک دن کولمبو میں قیام کرینگے

July 22, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پر کولمبو پہنچ گئے اسلام آباد میں اہم میٹنگ کی وجہ سے وہ صرف ایک دن کے لئے سری لنکا گئے ہیں جبکہ دیگر میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کررہے ہیں۔وہ پیر کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں حصہ لیں گے اور کئی معاملات سمیت آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے بارے میں اپنا موقف پیش کریں گے۔پی سی بی کے چیئر میں محسن نقوی نے اتوار کو سی لنکا میں لنکا پریمئیر لیگ کا فائنل بھی دیکھا۔