صدارتی امیدوار کے لیے بائیڈن کی توثیق اعزاز ہے، کاملا ہیرس

July 22, 2024

فائل فوٹو

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے صدر بائیڈن کا توثیق کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے نامزدگی کے حصول اور صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے متوقع صدارتی امیدوار ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں کاملا کو ہرانا آسان ہوگا، بائیڈن صدر کا انتخاب لڑنے اور بطور صدر خدمات انجام دینے کے قابل نہیں اور نہ کبھی تھے۔