یمن: حدیدہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 6 ہوگئی

July 21, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

یمن کے شہر حدیدہ میں گزشتہ روز اسرائیل کے فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

اس حوالے سے حوثی حکام نے کہا کہ اسرئیل کے فضائی حملے سے 83 افراد زخمی اور 3 لاپتہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق حوثی حکام نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں گزشتہ روز حدیدہ پورٹ پر بجلی گھر اور تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔