غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینی شہدا کی تعداد 38 ہزار 983 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے 89 ہزار 727 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔