دس ماہ کے دوران 4 ارب 23 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

July 22, 2024

لاہور( آئی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے اور دس ماہ کے دوران 4ارب 23کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔پکڑنے جانیوالوں میں گھریلو ،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویلز کے کنکشنزشامل ہیں۔ بجلی چوری مہم کے دوران 90ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔مجموعی طور پر1لاکھ 5 ہزار878ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں، 90ہزار26ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے 34ہزار 388ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب بجلی چوروں کو اب تک 11 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار 87یونٹس چارج کئے گئے جس کی مالیت 4ارب 23کروڑ34 لاکھ 61ہزار 4 سو 82 روپے ہے۔